Ja zindagi Madine se jhonka hawa ka la lyrics




جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
شاید حضور ہم سے خفا ہیں منا کے لا

کچھ ہم بھی اپنا چہرۂ باطن سنوار لیں
بوبکر ؓ سے کچھ آئینے صدق و صفا کے لا

دنیا بہت ہی تنگ مسلماں پہ ہوگئی
فاروق ؓ کے زمانے کے نقشے اٹھا کے لا

محروم کر دیا ہمیں جن سے نگاہ نے
عثمان ؓ سے زاویے زرا شرم و حیا کے لا

مغرب میں مارا مارا نہ پھر اے گدائے علم
دروازۂ علی ؓ سے یہ خیرات جا کے لا

باطل سے دب رہی ہے پھر اُمت رسول کی
منظر ذرا حسین سے کچھ کربلا کے لا

کرنا ہے اپنے آپ کو آراستہ اگر
کردار اپنے سامنے سب اولیاء کے لا

یہ جنگِ کفر و حق ہے اگر تجھ کو جیتنی
ہر نوجواں کو قاسم و طارق بنا کے لا

سجدہ میں گڑ گڑا یا محمد کے پیر پڑ
جا اور جلد رحمتِ حق کو بلا کے لا

کس منہ سے پیش ہوگا “مظفر”حضورِ حق
اِس کو شہیدِ اُسوۂ آقا ﷺ بنا کے لا

مظفر وارثی


 

Post a Comment

0 Comments